ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کالجوں میں کووڈ۔19ضابطوں کی پابندی کیلئے طلبہ سے وزیر صحت سدھا کر کی اپیل

کالجوں میں کووڈ۔19ضابطوں کی پابندی کیلئے طلبہ سے وزیر صحت سدھا کر کی اپیل

Wed, 18 Nov 2020 23:57:44    S.O. News Service

بنگلورو،18؍ نومبر(ایس او  نیوز) 12نومبر سے ریاست میں ڈگری کالجوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ تقریباً 7ماہ سے ریاست میں تمام تعلیمی ادارے بند تھے۔ اس دوران حکومت نے اسکولوں اور کالجوں میں آن لائن تعلیم کی اجازت دی تھی۔ کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی کے پیش نظر حکومت نے تعلیمی ادارے دوبارہ شروع کرنے کیلئے اجازت دے دی۔ پہلے مرحلے میں 17/ نومبر سے کالجوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس سلسلے میں ریاستی وزیر میڈیکل تعلیم اور وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے کالجوں کے طلبہ سے کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے بروز منگل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آج سے کالج دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔ کالج انتظامیہ،لکچررز،غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے ضوابط پر عمل کریں۔ کالج میں حاضر ہونے سے قبل تمام طلبہ،لکچرر اور دیگر عملہ لازمی طور پر کورونا ٹسٹ کرائیں۔ کالجوں میں ماسک پہنچ کر آئیں۔ کالج میں پڑھائی کے دوران سماجی دوری کے ضابطہ کا پورا لحاظ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کالجوں میں آن لائن کلاسز کا نظام بھی بدستور جاری رہے گا۔ طلبہ چاہیں تو آن لائن کے ذریعہ پڑھائی کرسکتے ہیں۔ آف لائن کلاسز کیلئے کالج آنا ضروری نہیں، اگر طلبہ پڑائی کے کالج آنا چاہیں تو کووڈ۔19ضابطوں کی مکمل پابندی کرتے ہوئے کالج میں حاضر ہوں۔


Share: